ٹھوس ثبوت آنے تک پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائیں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں