9 مئی کے پُر تشدد واقعات پر پاکستانی عوام کی اکثریت میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 93 فیصد افراد نے بھرپور مذمت کی اور واقعات کو افسوسناک قرار دیا۔
سروے کے مطابق 80 فیصد نے حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ 50 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی سے پُرتشدد واقعات کی کھل کر مذمت کرنے کا بھی کہا۔
سروے میں 56 فیصد پاکستانیوں نے فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونے کا یقین ظاہر کیا۔
سروے کے مطابق پُرتشدد واقعات روکنے میں ناکامی پر 31 فیصد نے 9 مئی کے حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا، 24 فیصد نے تمام پُرتشدد واقعات کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد کی۔