اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے 20 مئی کو ٹانک میں شہید نائیک محمد عتیق اور رجب علی، بلوچستان میں شہید سپاہی مدثر حمید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی۔
صدرمملکت نے 20 مئی کو زرغون بلوچستان میں شہید سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدرخدمات اورقربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر عارف علوی نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قدرکرتی ہے اور اُن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔