پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں