’پی ٹی آئی حقیقی‘ بنانیوالے راؤ یاسر نے جماعت رجسٹر کرانے کی درخواست دیدی

اسلام آباد:پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرنے والے رکن اپنی پارٹی کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر راؤ یاسر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
راؤ یاسر نے تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنی جماعت کو رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، جن نوجوانوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو یا تصاویر نہیں ان کی رہائی کیلئےکام کروں گا، نوجوان پاکستان تحریک انصاف حقیقی کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں