بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جن کی مقبولیت ناصرف بھارت اور پاکستان میں ہے بلکہ دیگر ایشیائی ممالک سمیت ہالی وڈ میں بھی ہے جس کا اندازہ حال ہی میں پیش آئے واقعہ سے بہتر طریقے سے لگایا جاسکتا ہے۔
بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ہالی وڈ سے آئی ایک خاتون نے سلمان خان کو شادی کے لیے پروپوز ہی کر ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے۔
مائیک تھامے خاتون نے سلمان سے کہا کہ ‘میں ہالی وڈ سے سیدھا آپ سے یہ سوال کرنے آئی ہوں، وہ لمحہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا، میں آپ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی’۔
جواب میں سلمان خان نے فوراً کہا ‘آپ شاید شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں’۔
https://www.instagram.com/reel/CsuB-hLK9KV/?utm_source=ig_web_copy_link
خاتون نے کہا ‘میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے’؟
جواب میں اداکار نے کہا ‘اب میری شادی کی عمر نہیں رہی، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا’۔
یہ خاتون کون ہیں؟
بھارتی فوٹو جرنلسٹ وائرل بھایانی کے مطابق یہ خاتون علینا خلیفا ہیں جو ہالی وڈ کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی فیم ماسٹرکلاس کی جانب سے آئیفا کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کررہی تھیں۔