مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں نہال ہاشمی نے کہا کہ مغلوں کے دور میں محمد شاہ رنگیلا ہوا کرتا تھا اور ہمارے دور میں عمران خان نشیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے ضمیر لوگوں کا ضمیر اب جاگ رہا ہے۔
نہال ہاشمی نے پیشگوئی کی کہ الیکشن اکتوبر یا نومبر میں ہونگے۔