گھرکا سرچ وارنٹ کالعدم کرانےکیلئے عمران خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

اہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےگھر کا سرچ وارنٹ کالعدم کرانےکے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سےرجوع کرلیا۔

عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں