بہاولپور میں گھرپرچھاپےکےدوران پولیس کےمبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے مقدمےمیں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بزرگ شہری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے اور پولیس کے جانے کے بعد ہوا۔
بزرگ شہری کی موت پر ورثا کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے ۔