خیبر: ایف سی کے قافلے پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی

خیبر: دو جنگی کے علاقے میں ایف سی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق دو جنگی کے علاقے پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران 5 اہلکار زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں