ملتان شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں مختلف حا دثات میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولپور اور وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
ژالہ باری سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔