جیل میں خواتین پر تشددکے الزامات: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن آج جیل کا دورہ کریں گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کریں گی۔

2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

دونوں خواتین افسران آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں