اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانےکے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سوا 12 بجے سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانےکا حکم دیا تھا تاہم 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنےکے باوجود عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، 3 مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائرکی تھی ۔
وفاقی حکومت، نگران پنجاب حکومت اور تحریک انصاف مقدمے میں جوابات جمع کراچکے ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔