اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شاہراہ دستور پر احتجاج کیا ہے۔
شاہراہ دستور پر ریڈیو پاکستان کے سامنے ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا اور وزیراعظم ہاؤس جانےکی کوشش کی تاہم پولیس نے روک دیا۔
ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہ فوری ادا نہ ہوئی تو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے