مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سند یافتہ جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سند یافتہ جھوٹا قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گُل کو اغوا کیا تھا، دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو، یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت نہ برداشت کر سکتے ہیں، نہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں