آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا ہےکہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں بجٹ پرتوجہ رکھی جائے گی۔
ایک بیان میں آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں اگلے مالی سال کے بجٹ پرتوجہ رکھی جائے گی، پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔