اسلام آباد: سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔
یہ اشارہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دیا ہے۔
سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
ان سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی قرارداد جمع کرادی ہے۔
تاہم اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے دریافت کیا تھا تو وہ چپ رہے تھے اور ان کی ساتھی مسز زرقا نے ان کی جانب سے جواب دیا تھا