کراچی ائیرپورٹ: غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر مقامی سوئٹس اینڈبیکرز کی برانچ سیل

کراچی ائیرپورٹ پر غیر معیاری اشیائے خور و نوش کی فروخت پر مقامی سوئٹس اینڈ بیکرز کی ائیرپورٹ برانچ کو حکام نے سیل کردیا۔

غیرمعیاری اشیائے خور و نوش کی فروخت کے معاملے پر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروس نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے مقامی سوئٹس اینڈ بیکرز کی ائیرپورٹ برانچ کو سیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافر بچے نے مقامی سوئٹس اینڈ بیکرز کی ائیرپورٹ برانچ سے سینڈوچ کھایا جو غیر معیاری تھا اور بچے کی طبیعت سینڈوچ کھانے کے بعد بگڑ گئی تھی۔

بارڈر ہیلتھ سروسز حکام نے چیک کیا تو سینڈوچ غیرمعیاری تھا، جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سوئٹس اینڈ بیکرز کی ائیرپورٹ برانچ کو سیل کردیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں