اداکارہ جینیفر ونگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق سے متعلق کیا کہا؟

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ نے اداکار اور اپنے سابق شوہر کرن سنگھ گروور سے طلاق کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ ہم دونوں میں سے کوئی ایک طلاق کی وجہ تھا، ہم دونوں ہی اپنے رشتے کو سمجھ نہیں پائے تھے۔

جینیفر نے کہا میرا ماننا ہے کہ اس وقت شادی کے لیے ہم تیار نہیں تھے، طلاق میں سارا قصور صرف کرن یا میرا نہیں تھا، ہم کافی پرانے دوست تھے، ہماری جب ملاقات ہوتی تھی، ہم بہت پرجوش انداز میں ملتے تھے لیکن میرے خیال سے وہ وقت بدقسمتی کا تھا۔

واضح رہے کہ جینیفر اور کرن کی پہلی ملاقات مقبول بھارتی ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی لیکن شادی کے دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

اب جینیفر ونگٹ کسی رشتے میں نہیں ہیں جب کہ کرن سنگھ گروور بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کی ایک بیٹی ‘دیوی’ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں