عمران کو چھوڑنے والے بے نقاب ہوگئے: چیف سکیورٹی افسر عمران خان

لاہور: عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر افتخار گھمن نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کرگئے ہیں وہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابرار الحق کی حب الوطنی کا سب کو پتا لگ گیا، میرا نہیں خیال جو عمران خان کو چھوڑ گئے ہیں عمران خان انہیں دوبارہ رکھیں گے۔

افتخار گھمن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ابھی تک ان کی واپسی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں