گلوکار سلمان احمد کے بہنوئی بازیاب ہوکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی: گلوکار و موسیقار سلمان احمد کے بہنوئی شاہد ستار بازیاب ہوکرسندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ نے شاہد ستار سے استفسار کیا کہ کہاں لےگئےتھےآپ کو؟

عدالت کے استفسار پر شاہد ستار نے واضح کیا کہ میری آنکھوں پرپٹی تھی، معلوم نہیں کہاں لےگئے۔
عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن رکھا گیا ہے اس پر شاہد ستار نے جواب دیا کہ 3 سے 4 دن رکھا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شاہد ستار کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

واضح رہے کہ سلمان احمد کے بہنوئی کو 25 مئی کے روز پولیس اور سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کرلی تھی۔

عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی شاہد ستار کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں