بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا انتقال کرگئے

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندر ناتھ رازداں 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے نانا پہلے سے بیمار تھے اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ انفیکشن پھیلنے کے سبب انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔
اداکارہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں