اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔
جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سےمشاورت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے اور اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیرترین نے 2 روزکے دوران 20 کے قریب سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔