اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہماری جماعت کے رہنماؤں کو تھری ایم پی او اور مختلف مقدمات میں گرفتار کیاگیا، میرے خلاف دو بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے جن میں ضمانت لے رکھی ہے اور خدشہ ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا۔
درخواست میں استداعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کی تفصیلات طلب کی جائیں اور گرفتاری کا آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے اور اگر گرفتاری مطلوب ہے تو بتایا جائے کہ کن وجوہات پر 3 ایم پی او کی کارروائی بنتی ہے؟