شاہ محمود سے جیل میں ملاقات کا نتیجہ دو دن میں سامنے آجائیگا: محمود مولوی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی اور اس کا نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ انہوں نے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، یہ ملاقات خوش آئندہ تھی اور اس کا نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔

محمود مولوی نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں، 9 مئی کے بعد صورتحال بدل گئی ہے، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلےکا حل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف بھی نااہل ہوئے تھے اور بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں