پرویز الٰہی عدالت میں دوران سماعت کسی سے فون پر باتیں کرتے رہے

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی دوران سماعت عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے کی سماعت گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں وکلاء کے رش کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کو پیچھے کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔
دوران سماعت چوہدری پرویز الٰہی موبائل فون استعمال کرتے رہے، پرویز الٰہی وکلاء کے رش میں موبائل فون پر کسی سے بات کرتے رہے

عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں