ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دیدی

ملائیشیا کی عدالت نےکوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعہ کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا۔

تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے کی روانگی کا وقت دو مرتبہ تبدیل کیا گیا اور ابھی بھی حتمی وقت نہیں ملا، پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں کے بغیر پرواز کرکے وطن واپس آنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور آئرش لیزنگ کمپنی کے درمیان طیارے کے انجن کی لیز فیس کا تنازع ہے، پی آئی اے کا ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر روکا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بوئنگ 777 کو ملائیشیا کی عدالت کےحکم پر روکے جانے سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں