پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو رہا کردیا

گوجرانوالہ: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو رہا کردیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔

پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب پولیس نے پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو رہا کرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں