لاہور: پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس خفیہ مقام پر طلب کرلیا گیا۔
ہاشم ڈوگر نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرزکا اجلاس بلایا ہے، اجلاس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے35 سے زائد سابق رہنما اورٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نئےگروپ کی تشکیل پر مشاورت ہوگی اور اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔