پاکستان میں معدے میں پائے جانیوالے بیکٹیریا کے خاتمےکی گائیڈ لائنز جاری

پاکستان میں معدے میں پائے جانے والے بیکٹیریا کے خاتمےکے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

بیکٹیریا کے علاج کی گائیڈلائنز پی جی ایل ڈی ایس اور انفیکشس ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان نے جاری کی ہیں، ٹریٹمنٹ گائیڈلائنز پی جی ایل ڈی ایس کی سالانہ کانفرنس کے آخری دن جاری کی گئیں۔
پی جی ایل ڈی ایس کی صدر ڈاکٹرلبنیٰ کمانی کا کہنا ہےکہ ہیلیکو بیکٹر پائلورائی بیکٹیریا 70 فیصد سے زائد پاکستانیوں کے معدے میں ہوتا ہے، پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگا کر اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرلبنیٰ کمانی کے مطابق ہیلیکو بیکٹر پائلورائی کا علاج کافی مشکل اور مہنگا ہے، معدے کے امراض کے علاج کے لیے خواتین ڈاکٹروں کی ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرلبنیٰ کمانی کا کہنا ہےکہ اکثر خواتین مریض مرد ڈاکٹروں سے علاج کرانے میں ہچکچاتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں