سندھ ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
روسٹر کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں 2 دو رکنی بینچ اور 8 سنگل رکنی بینچ کام جاری رکھیں گے۔
جسٹس جنید غفار اور جسٹس ارباب علی پر مشتمل بینچ کرمنل اور نیب سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا، یہ بینچ ضمانتوں سے متعلق فوری نوعیت کےکیسز کی بھی سماعت کرےگا۔
جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان پر مشتمل بینچ آئینی درخواستوں کی سماعت کرےگا، یہ بینچ ایم پی او اور سول معاملات کےکیسز کی سماعت بھی کرے گا۔
جسٹس ندیم اختر، جسٹس ظفر احمد راجپوت ، جسٹس کوثر سلطانہ، جسٹس ارشاد علی شاہ، جسٹس عرفان سعادت خان ، جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس محمود اے خان اور جسٹس ثنا اکرام منہاس اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔
ججز تعطیلات کے پہلے مہینے میں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے۔