عالمی یوم ماحولیات: وزیراعظم ہاؤس کوپلاسٹک کا استعمال بند کرنےکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم ہاؤس کوپلاسٹک کا استعمال بند کرنےکی ہدایت دے دی۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پر جاری اعلامیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی سےنمٹنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی آلودگی پر قابو پانےکیلئے عالمی اقدام پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 70 فیصد پلاسٹک کےفضلےکوغلط طریقے سے ٹھکانے لگایاجاتا ہے، وفاقی حکومت ملک میں پلاسٹک کےفضلےکوکم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں