مداح نے شادی کے کارڈ پر ‘دھونی’ کی تصویر چھپوادی، تصویر وائرل

حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے مداح نے اپنی شادی کے کارڈ پر ماہی کی تصویر ہی پرنٹ کروادی۔

پرستار اپنے پسندیدہ اداکاروں اور کرکٹرز کے لیے ایسے کام کرتے ہیں جو سوشل میڈیا پر دیگر صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور حال ہی میں ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں کونڈکیل سے تعلق رکھنے والے دیپک پٹیل نے اپنی شادی کے کارڈ کے دونوں طرف ناصرف ایم ایس دھونی کی تصویر چھپوائی بلکہ ان کا مشہور جرسی نمبر 7 بھی لکھوایا۔
اس کے علاوہ دیپک نے دھونی کا مقبول لقب ‘تھالا’ بھی لکھا جس کا مطلب ‘رہنما’ ہوتا ہے۔


زرد رنگ کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے جب کہ اسی کارڈ کے ذریعے دیپک پٹیل نے ایم ایس دھونی کو اپنی شادی میں مدعو بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جہاں مداحوں نے دھونی کی تصویر اپنے شادی کے کارڈ پر چھپوائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں