پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں ندیم افضل چن نے خود اپنے والد کی گرفتاری اور پھر رہائی کی خبر دی۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، میرے بوڑھے باپ کو چھوڑدو، میں اس وقت نجف میں ہوں، میں نجف سے آکر گرفتاری دے دوں گا۔
بعد ازاں ندیم افضل نے ہی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کے والد کو رہا کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بھی کہا کہ ان کے والد واپس آگئے ہیں، ان کے والدکو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا جہاں پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔