اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

احسن کے ہاں ننھی پری کی آمد کی خبر بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام پر دی جنہوں نے احسن اور ان کی نومولود کی تصویر شیئر کی۔

فیصل نے کیپشن میں لکھا میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔
https://www.instagram.com/p/CtKRj38tjFC/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
فیصل کپاڈیا کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مبارکباد دینے والوں کا بھی تانتا بندھ گیا۔

اس حوالے سے احسن خان نے تاحال کوئی تصویر یا خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ احسن خان کے ہاں یہ چوتھی بچی کی پیدائش ہے، ان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں