جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کردیا

کراچی: جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کردیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین اور میئربنانےکی منظوری دی گئی ہے حالانکہ بلدیاتی قانون کے مطابق میئر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے لہٰذا حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں