کراچی میں ان دنوں ہواؤں کے ساتھ زائد نمی کیوں ہے؟

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ان دنوں سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہے جس کے باعث سمندری ہواؤں کے ساتھ زائد نمی آرہی ہے۔

جواد میمن کے مطابق گرم اور مرطوب حبس زدہ موسم مون سون کے لیے فائدہ مند ہے، گرمی کے باعث سیزنل لو پریشر ایریا بننے میں مدد ملتی ہے، مون سون کے آغازپربھارت سے سسٹم گجرات اور راجستھان سےسندھ میں آتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کم پریشر ایریا مون سون کی ہواؤں کو اپنی جانب کھینچتا ہے، پاکستان میں مون سون کا سائیکل ایسے ہی چلتا رہتا ہے، مون سون کا سسٹم قریب آئےگا تو نمی زائد ہونے سے سسٹم کو سپورٹ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سسٹم کی شدت برقرار رہے گی یا پھر بڑھ بھی سکتی ہے،حبس مون سون کے سسٹم کے لیے فیول کا کام کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں