دیامربھاشا ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی کو دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا اور دریائے سندھ کا رُخ موڑنا اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے جس کے بعد دریائے سندھ ڈائی ورژن کے بعد اپنے قدرتی راستے سے جاملے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

پراجیکٹ حکام کا کہنا تھا کہ دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی جب کہ 4 ہزار 320 میگا واٹ کا داسو پروجیکٹ 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں