لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
گزشتہ روز شاہ محمودقریشی جب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تو بہت فریش تھے اور میڈیا سے گفتگو کا کہہ کرگئے لیکن ملاقات سے واپسی پر شاہ محمود کا چہرہ اترا ہوا اور اعصاب تنے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے ملاقات والےکمرے میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں کی، ان کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے ورکرزکو ریلیف دلوانےکےلیے پالیسی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ورکرز پکڑےگئے ہیں ان کےلیےکوششیں کرنی چاہئیں اور پارٹی کو دوبارہ سسٹم میں لانے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر لان میں واک کے دوران بھی گفتگو کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اب تک شاہ محمود کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔