مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی گولی جعلی قرار، زہریلے اجزا شامل ہونیکا امکان

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی ٹیبلٹ فینو بار گولی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فینو بار 30 ایم جی کے تین بیچ جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ فینوبار ٹیبلٹ کے تین بیچ کیو اے 19،25،16 جعلی ہیں۔

اس جعلی دوا میں سائیکوٹراپک، نارکوٹک و زہریلے اجزا شامل ہو سکتے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوا فروش فینوبار کے جعلی بیچ کی فروخت روکنے کے لیے اپنا اپنا اسٹاک چیک کر لیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں