بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک لاکھ ڈالر ملک میں لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کےلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پرقید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہوگی، نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے، ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں