استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب، فواد اسٹیج پر آنے کے بجائے سرجھکائے بیٹھے رہے

استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نشست مختص ہونے کے باوجود مرکزی اسٹیج پر نہ آئے اور ہال میں ایک پچھلی نشست پر سرجھکائے بیٹھے رہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ فواد چوہدری کے لیے بھی اسٹیج پر نشست مختص تھی لیکن فواد چوہدری پہلے مختص نشست پر پہنچے اور پھر اسٹیج سے اتر کر ہال میں پچھلی طرف ایک نشست پر جابیٹھے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا ہاتھ چہرے پر تھا اور وہ کچھ دیرسرجھکائے بیٹھے رہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر فواد چوہدری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو سے بھی گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں