2018 میں بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی بکھرنا شروع ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں 5 سال قبل بنائی گئی بلوچستان عوامی پارٹی آہستہ آہستہ بکھرنا شروع ہوگئی۔

2018 کے عام انتخابات سے قبل بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن کر برسر اقتدار آئی لیکن اب تین سال کے بعد پارٹی میں ایسی پھوٹ پڑی کہ پارٹی کے صدر جام کمال خان کو اپنی ہی جماعت کے ایم پی ایز کے ہاتھوں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھو نے پڑے۔

اب تک پارٹی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

باپ کے تین اراکین اسمبلی الیکشن سے قبل ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہوگئے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں