پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت اس بجٹ کے لیے کہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے؟
اسلام آبادکی مقامی عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتی ہے۔
بجٹ کے حوالے سے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت اس بجٹ کے لیےکہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے؟
اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا۔