کراچی میں طوفان کے پیش نظر شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے جاسکے جو کہ کسی بھی حادثےکا باعث بن سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ کراچی میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دیا تھا۔
کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں محفوظ بنانےکے لیےکمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی بھی کی جائے۔
تاہم کمشنر کے احکامات کے باوجود شارع فیصل ودیگر شاہراہوں پربل بورڈ نصب ہیں اور انہیں ابھی تک ہٹایا نہیں جاسکا۔