پشاور کی عدالت سے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔
حال ہی میں حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک نے درخواست دائر کی تھی جس میں درج تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں، حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی۔
پشاور کی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔
حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے،ممجھےسکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کے لیے تھانے گئی تھی