طوفان کو جواز بنا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش

ممکنہ طوفان بپر جوائے سے پہلے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش شروع ہوگئی۔

کراچی کے علاقوں گلستان جوہربلاک 8، ایف بی ایریابلاک 12، گارڈن ویسٹ، ڈیفنس ویو فیز ٹو، الفلاح، نارتھ کراچی، ملیرہالٹ، رفاع عام اور سعدی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے بجلی بندش کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

کراچی بجلی سپلائی کمپنی کےالیکٹرک کا کہناہے کہ حالیہ سائیکلون میں ملک میں آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا اثر بجلی کی پیداوارپر بھی ہوسکتا ہے، آر ایل این جی نہ ملنے پرکراچی میں 2 گھنٹےتک اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے، لوڈمینجمنٹ کا اطلاق مستثنیٰ صارفین پر بھی ہوگا۔

سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے: سردار سرفراز
جیو نیوز کے پرو گرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے اورکراچی میں خطرناک صورت حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائیکلون کراچی کے جنوب سے نکل جائےگا، اس وقت سمندری طوفان کا رخ شمال کی طرف ہے جو شمال مشرق کی طرف ہوجائے گا، طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا یا ٹکرائے گا،طوفان کے پیشِ نظر کراچی میں آج بھی ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں