سمندری طوفان بپر جوائے شاید اس شدت سے پاکستان سے نہیں ٹکرائے جس کی لوگ توقع کر رہے تھے جب کہ اس طوفان کا مشرقی سندھ کے کچھ حصوں کو سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل چکا ہے جب کہ سمندری طوفان جمعرات کو دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔
سمندری طوفان کا خطرہ کم ہوجانے کے باوجود حکام نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے کیونکہ طوفان کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید بارش سے متاثرہوسکتے ہیں۔
تاہم اگر آپ کسی ہنگامی صورتحال میں پھنس جاتے ہیں تو پی ڈی ایم اے سندھ نے اپنے قائم کردہ کنٹرول رومز کے نمبروں کی فہرست جاری کی ہے جن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کراچی ضلع جنوبی: 99205628- 021
کراچی ضلع کورنگی: 99333926-021
کراچی ضلع کیماڑی: 99333176-021
کراچی ضلع ملیر: 99248916-021
ضلع بدین: 920013-0297
ضلع ٹھٹھہ: 3-920061-0298
ضلع سجاول: 510833- 0298
کراچی کے ضلع جنوب میں ڈیفنس کا علاقہ سمندر کے قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔
حکام نے ہنگامی حالات کے لیے نمبر بھی جاری کیا ہے، شہری ہیلپ لائن 1092 پر رابطہ کرسکیں گے جب کہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ چار انفارمیشن سینٹر کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن کی فہرست درج ذیل ہے۔
کیمپ 1: صدف مارکیٹ فیز ون۔۔۔0926424- 0304
کیمپ 2: عائشہ مسجد فیز 6۔۔۔ 0926472- 0304
کیمپ 3: پیٹرول پمپ خیابان بحریہ کراس کمرشل ایونیو فیز 6۔۔۔ 0926473- 0304
کیمپ 4: کلاک ٹاور ریسٹورینٹ، سی ویو، فیز 6۔۔۔ 0926471- 0304
حکام کی جانب سے 4 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن سے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکے گا۔
Relief Camp 1, DHACSS Creek Campus, Phase VIII: 0333-2395709
Relief Camp 2, DA Degree College: 0300-2357851
Relief Camp 3, DHACSS Phase VII Campus: 0336-2753746
Relief Camp 4, DHA SKBZ School: 0300-3090624