پاکستانی اداکارہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اشنا شاہ نے کراچی میں آنے والے سمندری طوفان بپر جوائے سے قبل ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی جس پر صارفین اداکارہ پر سخت تنقید کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے آج یعنی جمعرات کوپاکستان میں داخل ہونے کا امکان تھا جو کہ کیٹی بندر سے بھی ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا کُھل کر اظہار کرتی ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی معاملے پر اپنی آواز بلند کرنے میں پیچھے نہیں رہتیں، اشنا کی حسِ مزاح اور طنزیہ گفتگو بھی آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے اور اب ان کی ایک ٹوئٹ خاصی وائرل ہے۔
اداکارہ نے 13 جون کی شب 2 بج کر 55 منٹ پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
اشنا شاہ نے لکھا ‘میرا طیارہ کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا جیون ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں’۔
My flight to Karachi is taking off and there is a Cyclone warning there. I just want my husband to know that God forbid if the plane crashes & I don’t make it, I hope he finds happiness with someone new one day.. and I hope he knows she will never be as awesome as me.
He will…— Ushna Shah (@ushnashah) June 13, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی‘۔
ساتھ ہی اشنا نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق تھا‘۔
البتہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ مذاق کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، لوگوں نے انہیں تنبیہ کی کہ قدرتی آفات یعنی طوفان اور زلزلے وغیرہ کو مذاق سمجھنا بالکل غلط ہے۔