وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذر بائیجان پہنچ گئے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق باکو پہنچنے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ آذر بائیجان میں صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی ، ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے. pic.twitter.com/vfN6bOEL5e— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 14, 2023
وزیر اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذر بائیجان سے ایل این جی خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی، آذر بائیجان سے ایل این جی کم از کم 3 ماہ کی ضرورت کے لیے رولنگ کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔